ہنگو مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل

ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کی دفعات شامل


ویب ڈیسک September 30, 2023
ایک دہشت گرد نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا (فوٹو: اسکرین گریب)

ہنگو میں تھانہ دوآبہ کی مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن میں درج کرلیا گیا جب کہ حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہنگو میں خودکش دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او دوآبہ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی، قتل ، اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہنگو؛ خطبہ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکا، 5 نمازی شہید

مقدمے کے متن کے مطابق 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پہنچتے ہی پولیس اہلکار اور تھانے کے گیٹ پر فائرنگ کی۔ ڈیوٹی پر مامور اہل کار نے جوابی فائرنگ کی۔ پولیس اہل کار سعید الرحمان نے فائرنگ کرنے والے دہشت گرد سے بندوق چھینی۔

مقدمے میں لکھا گیا ہےکہ ایک خودکش حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے ہیں۔

تحقیقات میں مزید پیش رفت

حملے کی تحقیقات میں کچھ مزید پیش رفت سامنے آئی ہیں جس کے مطابق دہشت گرد گروہ ٹل والے راستے سے حملہ کرنے آئے، دونوں خود کش حملہ آووروں کے پاس دستی بم موجود تھے۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد جس موٹر سائیکل پر آئے اس میں بارود بھرا تھا، 12 سے 15 کلو بارود موٹر سائیکل میں رکھا گیا، دو خود کش جیکٹس میں بھی 14 سے 15 کلو بارود موجود تھا، بروقت کارروائی سے بڑے حملے کو ناکام بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |