برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل کے بعد سکھ برادری میں بھارت کیخلاف غصہ پایا جاتا ہے


ویب ڈیسک September 30, 2023
بھارتی ہائی کمشنر کو پارکنگ سے ہی واپس کردیا گیا:فوٹو:فائل

برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو اسکاٹ لینڈ میں گوردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع گوردوارے میں پہنچے تاہم انہیں اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

بھارتی ہائی کمشنر کو سکھ نوجوانوں نے گوردوارے کی پارکنگ میں ہی روک دیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے گاڑی سے اترنے کی کوشش کی تاہم سکھ نوجوانوں نے انہیں گوردوارے کی جانب جانے سے روک دیا گیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئے۔



کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے ملوث ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں