سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ویب ڈیسک September 30, 2023
افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں دفعہ 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان پروگرام میں ہاتھا پائی ہوئی جس کے دوران دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت شریک ہوئے، جس میں دونوں مہمانوں کے درمیان جھگڑے کا آغاز تلخ جملوں سے ہوا۔ سینیٹر افنان اور شیر افضل مروت نے ایک دوسرے کے قائدین سے متعلق جملے کسے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل کھڑے ہوئے اور انہوں نے لیگی رہنما کو پروگرام کے دوران تھپڑ مارا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں