ورلڈکپ پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ


ویب ڈیسک September 30, 2023
فوٹو: فائل

ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین کو بھارتی ویزے نہ ملنے پر پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ: پاکستانی شائقین کو ویزے نہ ملنے کا معاملہ آئی سی سی میں لے جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں