پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا

قومی ٹیم نےبیٹنگ کوچ کی غیرموجودگی میں ایشیا کپ اورٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلا تاہم ڈھائی ماہ بعد پی سی بی کو کوچ مل ہی گیا


ویب ڈیسک May 15, 2014
زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گرانٹ فلاور 2 سال تک قومی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو؛فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے بالاخر کئی ماہ بعد بیٹنگ کوچ تلاش کرہی لیا اور زمبابوے ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز کھلاڑی گرانٹ فلاور سے بطور بیٹنگ کوچ 2 سال کا معاہدہ کرلیا۔ اس سے قبل غیر ملکی کوچ ڈیو واٹمور کا رواں سال فروری میں 2 سالہ معاہدہ مکمل ہوگیا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے بیٹنگ کوچ کی غیر موجودگی میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلا تاہم ڈھائی ماہ بعد پی سی بی نے زمبابوین سابق بلے باز گرانٹ فلاور کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

43 سالہ گرانٹ فلاور 1992 سے 2010 تک زمبابوین ٹیم کا حصہ رہے اور 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں بلے بازی کے علاوہ بالنگ کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے 221 ون ڈے اور 67 ٹیسٹ میچز میں زمبابوے ٹیم کی نمائندگی کی، فلاور نے ون ڈے کیرئیر میں 6 سنچریوں اور 40 نصف سنچریوں کی مدد سے 6 ہزار 571 رنز بنائے جبکہ ان کا سب سے زیادہ اسکور 142 ناٹ آؤٹ ہے، اسی طرح 67 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 3 ہزار 457 رنز بنائے اور ایک روزہ میچر میں فلاور نے 104 وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ میچز میں وہ ناکام رہے اور صرف 25 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں