بی بی سی کے اینکر نے اپنے ہی وزیراعظم کو ”شٹ اپ“ کہہ کر چپ کرادیا
ڈیوڈ کیمرون نائیجیریا میں اسكول كی طالبات كے اغوا كے واقعہ پر گفتگو كررہے تھے کہ پروگرام کا وقت قریب آپہنچا۔
برطانوی نشریاتی ادارے كے اینكر نے وقت ختم ہونے پر اپنے ہی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون كو "شٹ اپ" مسٹر وزیراعظم كہہ كربات كرنے سے روک دیا۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ كیمرون برطانوی نشریاتی ادارے كے پروگرام "اینڈریو مر شو" میں شریک تھے اور وہ نائیجیریا میں اسكول كی طالبات كے اغوا كے واقعے پر گفتگو كررہے تھے کہ اس دوران جب پروگرام كا وقت ختم ہونے کے قریب پہنچا تو میزبان نے انہیں سختی سے بات ختم كرنے كے لیے كہا۔
سماجی رابطوں کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب پر ان لمحات كی ویڈیو پوسٹ كی گئی ہے جس میں پروگرام کے اینکر مسٹر مر كہہ رہے ہیں وزیراعظم صاحب شٹ اپ (اپنا منہ بند کرلیں)، مجھے واقعی افسوس ہےکہ ہمارا وقت ختم ہوا جارہا ہے"۔ یہ بول کر میزبان اس انداز میں وزیراعظم كو بات كرنے سے روكنے میں كامیاب ہوگئے۔