حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
گھریلو سلنڈر 246 روپے اور کمرشل 947 روپے مہنگا ہوگیا
عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 833 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 947 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 10 ہزار 902 روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 849 روپے ہوگئی۔