اداکار آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھر گرم
دونوں کے درمیان تلخی کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی
شوبز انڈسٹری کی اداکار جوڑی آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر گرم ہوگئیں۔
ان افواہوں کا آغاز ایک روز قبل اُس وقت شروع ہوا جب آغا علی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے یونان دورے کی اکیلی تصاویر شیئر کیں۔
آغا علی کی جانب سے متعدد تصاویر شیئر کی گئیں جن میں وہ اکیلے تھے جب کہ اس سے قبل وہ اپنی اہلیہ اور اداکارہ حنا الطاف کے ساتھ تصویر ضرور شیئر کرتے تھے۔
ان تصاویر کی بنیاد پر ایک بار پھر مداحوں کی جانب سے علیحدگی کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے اور سب نے جوڑے کی علیحدگی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔
صارفین کے مطابق آغا نے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے حنا کے ساتھ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں تاہم مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے اپنے رشتے کی حیثیت کے بارے میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے۔
اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان تلخی کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں جس پر جوڑے نے اپریل 2022 میں افواہوں کی سختی سے تردید کی تھی۔