پیمرا نے توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر ’’جیو‘‘ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘ میں وینا اور ان کے شوہرکی شادی کرائی گئی جس میں اہل بیت سے متعلق قوالی کے دوران ہلہ گلہ کیا گیا


ویب ڈیسک May 15, 2014
پروگرام کے خلاف اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں جنہیں کونسل آف کمپلینٹس میں بھیجا گیا ہے، پیمرا فوٹو:فائل

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ''جیو'' کو توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیمرا کا کہنا ہے کہ جیو کے پروگرام ''اٹھو جاگو پاکستان'' میں پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، پروگرام کے خلاف اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد شکایتیں موصول ہوئیں جنہیں کونسل آف کمپلینٹس میں بھیجا گیا ہے جن کا فیصلہ ایک ہفتے میں ہوگا جبکہ توہین آمیز نشریات پر جیو سے وضاحت بھی طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو کے مارننگ شو ''اٹھو جاگو پاکستان'' میں میزبان شائستہ لودھی نے متنازع اداکارہ وینا ملک کی ان کے شوہر اسد خٹک کے ساتھ دوبارہ شادی کرائی، اس ناچ گانے کی محفل میں قوالوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا اور ان سے اہل بیت کے حوالے سے قوالی سنی گئی جس کے دوران وہاں موجود لڑکیوں نے انتہائی ہلہ گلہ کیا جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو انتہائی ٹھیس پہنچی جبکہ جیو کی اس حرکت پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے منقبت اہل بیت کے دوران توہین آمیز حرکات پر جیو ٹی وی چینل کو دیکھنا حرام قرار دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں