حالیہ بارشوں سے سندھ میں 106افراد ہلاک ہوئے رانا فاروق

متاثرہ علاقوں سے پانی کااخراج شروع ہوگیا،بحالی کے عمل کاجلدآغازکرینگے،وفاقی وزیر


Staff Reporter September 18, 2012

لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ و کلائمٹ چینج کے وفاقی وزیررانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث 106 افراد فوت ہوگئے ہیں۔

جبکہ گھر گرنے اور دیگر واقعات میں چار ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں سے پانی کے اخراج کا عمل شروع کیا جاچکا ہے۔

متاثرین کی مکمل بحالی کا عمل جلد شروع کریں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو پیپلز پارٹی سندھ میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر بحالیات حاجی مظفر علی شجرہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

انھوں نے کہا کہ متاثرین کو فوری طور پر راشن فراہم کرنے کیلیے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کشمور کیلیے دس کروڑروپے، سکھر، گھوٹکی اور خیرپور کیلیے سات سات کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے، آج یہ رقم ہمیں مل جائے گی جس میں سے یوٹیلٹی اسٹورز سے راشن کے پیکٹ بناکر متاثرین کی امدادکی جائے گی،سندھ حکومت کی جانب سے پہلے ہی متاثرین کو روزانہ کا راشن متواترفراہم کیاجارہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں