فلم اینیمل رنبیر کپور نے انیل کپور سے 35 گنا زیادہ معاوضہ لیا

فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی

رنبیر کپور فلم 'اینیمل' میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے: فوٹو ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی نئی آنے والی میگا تھرلر فلم 'اینیمل' سے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے کہ فلم کے مرکزی کردار رنبیر کپور نے انیل کپور سے 35 گنا زیادہ معاوضہ لیا ہے جس کے بعد وہ اس فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

اداکار رنبیر کپور بہت جلد ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کی فلم 'اینیمل' میں نظر آئیں گے، فلم 'اینیمل' میں وہ گینگسٹر کے کردار میں نظر آئیں گے، اُن کے غصے والے انداز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

اس فلم کی دیگر کاسٹ میں بوبی دیول، انل کپور، رشمیکا مندانا اور ترپتی ڈمری جیسے تجربہ کار اداکار بھی شامل ہیں لیکن یہاں بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ رنبیر کپور نے اس فلم میں انیل کپور سے 35 گنا زیادہ معاوضہ لیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں فلم 'اینیمل' کی کاسٹ کے معاوضے کے بارے میں بتایا ہے جس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم 'اینیمل' میں اپنے کردار کے لیے بھارتی 70 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: میگا تھرلرفلم 'اینیمل' کے نئے پوسٹرمیں انیل کپورکی دھماکے دارانٹری

فلم میں ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اسکرین پر رنبیر کپور کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی اور انہوں نے اس فلم کے لیے 4 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے جبکہ انیل کپور اس فلم میں رنبیر کے والد کے کردار میں نظر آنے والے ہیں اور اُنہوں نے اس فلم کے لیے صرف 2 کروڑ روپے لیے ہیں۔


Load Next Story