سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان

اگر سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا،ذکا اشرف

کرکٹرز کو اتنا معاوضہ دینا چاہتے تھے جس پر وہ دیگر لیگز کا نہ سوچ سکیں۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

ذکا اشرف نے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا عندیہ دے دیا، ان کے مطابق اگر سرفراز احمد کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں بعض نان پرفارمرز کی شمولیت، مستحق کرکٹرز کو نظر انداز کرنے اور سابق کپتان سرفراز احمد کی ڈی کیٹیگری میں شمولیت پر خاصی تنقید ہو رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں جب اس حوالے سے ذکا اشرف سے سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ کنٹریکٹ میں میری مداخلت نہیں تھی، میں نے صرف میرٹ پر فیصلوں کا کہا، سرفراز احمد نے بھی پاکستان کی بڑی خدمت کی ہے، اگر ان سے ناانصافی ہوئی تو ازالہ کیا جائے گا، نعمان علی کی عدم شمولیت پر بھی بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین کیلئے خرانوں کے منہ کھل گئے


انھوں نے کہا کہ کھلاڑی پی ایس ایل اور ایک دوسری لیگ کھیل سکیں گے، اگر پاکستانی لیگ میں منتخب نہ ہوں تو 2میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی، ٹاپ کرکٹرز ملک کی خدمت کررہے ہیں، لیگز کی وجہ سے بورڈز پلیئرز کی دستیابی سے پریشان ہیں،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کھلاڑیوں کے لیگز کو ترجیح دینے سے کمزور ہوئی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ بھاری معاوضے دے رہے ہیں، میرا خیال تھا کہ اتنا معاوضہ ہو کہ ہمارے کرکٹرز دیگر لیگز کا نہ سوچیں، کارکردگی کی بنیاد پر ترقی یا تنزلی ہو، اگر کوئی پرفارم نہیں کرتا تو ایک سال بعد ریویو میں کیٹیگری تبدیل ہوگی، میں نے بابر اعظم سے کہا کہ پیسوں کو نہیں ملک کے وقار کو دیکھیں، انھوں نے اس سے اتفاق بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بورڈ کا کرکٹرز کے ساتھ تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ معاہدے پر اتفاق

ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ انضمام الحق سے میرا عزت اور احترام کا تعلق رہا،بہرحال ان سے معاملات طے ہوگئے، کئی سابق کرکٹرز کا مطالبہ 50 لاکھ روپے ماہانہ کا بھی تھا،کئی ٹی وی چینلز سے 5لاکھ روپے روزانہ تک بھی کما رہے ہیں،ان سے بات بھی ہوئی،فیصلہ کرتے ہوئے تمام معاملات کو دیکھنا ہوگا۔
Load Next Story