پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
جی سی سی اور پاکستان میں ایف ٹی اے پر مذاکرات کا حتمی دور ریاض میں مکمل
پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا۔
نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔ پاکستان اور جی سی سی کے مابین پاکستان جی سی سی ایف ٹی اے پر مذاکرات کا حتمی دور ریاض میں مکمل ہو گیا ہے، مذاکرات 26تا 28ستمبر کو جی سی سی ہیڈ کوارٹر ریاض میں منعقد ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی، خلیجی ممالک سے 50 ارب ڈالر سرمایہ کاری آئیگی، نگران وزیراعظم
وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 2009سے لیکر اب تک کسی بھی خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا یہ پہلا معاہدہ ہے جو فریقین کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور آزادانہ تجارت کا یہ معاہدہ ان ممالک کے ساتھ ہمارے معاشی تعلقات کے فروغ کا سبب بنے گا۔