فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ فیس بک نے بھارتی دباؤ پر پروپیگنڈے اور نفرت انگیز تقاریر کو پھلنے پھولنے میں مدد کی۔
واشنگٹن پوسٹ کی نئی رپورٹ میں بھارتی افواج کے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کا تجزیہ کیا گیا جس کے دوران بھارتی من گھڑت آپریشنز اور ان کی تعریف کے لیے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹس کا راز فاش ہوگیا۔
بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا ایک وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے پاکستان، چین اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فیس بک پر بھارت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے۔
اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے جو کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی میں مقیم ہے۔ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز کے بھی بھارتی پروپیگنڈے میں ملوث ہونے کی تصدیق کی۔
فیس بک کے متعدد ورکرز نے بھی اعتراف کیا کہ مودی کے دباؤ میں آکر کمپنی کے عہدیداران بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے رہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موجودہ اور سابق ملازمین نے اعتراف کیا کہ فیس بک ایگزیکٹوز بی جے پی کو جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر سزا دینے سے گریز کرتے ہیں۔ انٹرویوز اور دستاویزات سے ثابت ہوا کہ فیس بک ایگزیکٹوز ہندو انتہاپسند رہنماؤں کی ویڈیوز اور پوسٹس کو ہٹانے میں ناکام رہے۔