عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا ڈیلر منافع بڑھادیا گیا

تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ


ویب ڈیسک October 01, 2023
تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز مارجن میں 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا جس کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات پر مکمل ریلیف عوام تک نہ پہنچ سکا۔

پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا اور ڈیلرز مارجن میں فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان

پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے فی لیٹر ہوگیا جب کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 16 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔

حکومت ڈیزل پر 65 روپے 70 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور 50 روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔ پٹرول پر 80روپے 29 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور پٹرولیم لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 16 ستمبر کو بھی پیٹرول، ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن فی لیٹر 88 پیسے بڑھایا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں