پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ

گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا


ویب ڈیسک October 01, 2023
پنجاب ہاؤس کراچی۔ فوٹو : انسٹا گرام

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاؤس کراچی کے ریونیو جنریشن اور اَپ گریڈیشن پلان کی منظوری دے دی۔

منصوبے کے تحت نجی کمپنیاں اور ادارے پنجاب ہاؤس کراچی میں تقریبات کر سکیں گے جس کی آن لائن بکنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ گراونڈ اور فرسٹ فلور کا کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب ہاوس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں ڈائننگ ہال، ڈارئنگ روم اور کمروں کا معائنہ کیا، گراؤنڈ اور فرسٹ فلور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اَپ گریڈیشن کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں