’’کرپشن کا خاتمہ ہمارا اور اے پی این ایس کامشترکہ مقصد ہونا چاہیے‘‘

میڈاس کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، اثرانداز ہونا غیرمناسب ہوگا، پنجاب حکومت


Press Release September 18, 2012

سینیٹر پرویزرشید نے ا ے پی این ایس کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیزکے جواب میں کہاہے کہ پنجاب حکومت اشتہاری کمپنی میڈاس کے معاملے کا آئین و قانون کی حدودوقیودمیں رہتے ہوئے مثبت حل نکالنے کی کوشش کررہی ہے۔

لیکن جومقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں ان پرپنجاب حکومت کا اثراندازہونا قطعی طور پر غیر مناسب ہوگا اور ہمیں ان معاملات کوعدلیہ کی صوابدید پر ہی چھوڑنا ہوگا۔ جہاں تک '' میڈاس '' کے معاملے کاتعلق ہے تویہ کیس عدالت عظمی میں زیرسماعت ہے لیکن اے پی این ایس کے وقارکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت اس معاملے پر بات چیت کیلیے تیارہے۔

سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ پنجاب حکومت اے پی این ایس کے عہدیداران کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی خواہش کاخیرمقدم کرتی ہے اور گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران قائم رہنے والے مثالی تعلقات کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے اورمزیدفروغ دینے کی متمنی ہے۔ اے پی این ایس ،میڈیا اور پنجاب حکومت دونوں کیلیے ایک مقتدر اور قابل احترام فورم ہے جس کیلیے پنجاب حکومت ہمیشہ تعاون کرتی رہے گی۔

لیکن کرپشن اورسرکاری رقوم خوردبردکرنے کے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دلانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔جہاں تک اشتہاری کمپنی '' میڈاس '' کاتعلق ہے اس کی کرپشن سے متعلق تمام ریکارڈسپریم کورٹ کے حوالے کردیا گیاہے اور اے پی این ایس اورمیڈاس دونوںکوآزادعدلیہ اوران کی کارروائی پر مکمل یقین ہوناچاہیے۔

ہم اسے پنجاب حکومت اور اے پی این ایس کامشترکہ مقصدسمجھتے ہیں کہ کرپشن کرنے والوںکوکیفر کردارتک پہنچایاجائے، سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت اے پی این ایس کی رہنمائی میں احتساب کا عمل آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں