کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
شہر قائد میں سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کی 1 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں میں تو اضافہ ہوا ساتھ ہی حلقے کے نمبرز بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔
شہر قائد میں 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے 239 ملیر تھا جو اب این اے 229 ہوگیا ہے جبکہ این اے 256 کراچی میں ضلعی وسطی کی آخری نشست تھی جس کا نمبر نئی ابتدائی حلقہ بندی میں اب این اے 250 ہے۔
ابتدائی حلقہ بندیوں کے مطابق ضلع ملیر 229، 230 اور این اے 231 پر مشتمل ہے۔ ضلع کورنگی میں بھی قومی اسمبلی کی 3 نشستیں ہیں جن کے نمبر 232،233 اور این اے 234 ہیں۔ ضلع شرقی 235، 236،237 اور این اے 238 پر مشتمل ہے۔
قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کے اضافے کے بعد ضلع جنوبی میں 239،240 اور این اے 241 کی نشستیں موجود ہیں۔ این اے 242 اور 243 ضلع کیماڑی میں شامل ہیں۔
ضلع غربی این اے 244،245 اور 246 پر مشتمل ہے۔ ضلع وسطی قومی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جن کے نمبر 247،248،249 اور این اے 250 ہے۔
صوبائی حلقوں کا جائزہ لیں تو کراچی میں سندھ اسمبلی کی نشست کا پہلا نمبر 87 تھا جو اب تبدیل ہوکر پی ایس 84 سے شروع ہورہا ہے لیکن صوبائی اسمبلی کی آخری نشست 130 کا نمبر اب بھی برقرار ہے کیونکہ شہر قائد میں سندھ اسمبلی کی 3 نشستوں کا اضافہ ہوا ہے۔