لاہور 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار

پیسوں کی ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیور قاسم نے اپنے دوستوں انیس اور طلحہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس


ویب ڈیسک October 01, 2023
فوٹو: ایکسپریس

ساندہ میں ہونے والی ڈکیتی کا24 گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا، رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں کےساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساندہ پولیس کو 15 پر ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی کہ رکشہ ڈرائیور ریکوری کے 9 لاکھ روپے لیکر جا رہا تھا کہ 2 ملزمان نے گن پوائنٹ پر اس سے رقم چھین لی۔

ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی جس نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس سلسلے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہنا تھا کہ پیسوں کی ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیور قاسم نے اپنے دوستوں انیس اور طلحہ کے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا جنہیں ساہیوال سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان سے 9 لاکھ روپے برآمد کرکے شہری کے سپرد کردیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔