انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب

گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتا کرنے والی پولیس پارٹی کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان


ویب ڈیسک October 01, 2023
فوٹو: فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کے لیے قوانین کو مزید سخت کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والا بڑا گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ملزم ڈاکٹر فواد کی معاونت کرنے والا شخص موٹر مکینک ہے،ملزم اس سے قبل بھی پانچ مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے مگر کمزور چالان کے باعث ضمانت پر رہا ہو گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ملزم ڈاکٹر فواد اب تک 328 مریضوں کے گردوں کی ییوند کاری کر چکا ہے، غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے۔

محسن نقوی نے مزید بتایا کہ ملزم نجی رہائش گاہوں کو اسپتال کے طوپر استعمال کرتا تھا اور بیرون ملک مقیم مریضوں سے پیوندکاری کیلیے ایک کروڑ روپے تک فیس وصول کر رہا تھا۔

نگراں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ایسے خطرناک جرائم میں ملوث افراد کی بیخ کنی کیلیے قوانین میں تبدیلی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر کمیشن اور انسانی اعضا کی پیوندکاری کے حوالے سے بنائی جانے والی اتھارٹی بھی فعال کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس پارٹی کیلیے پانچ لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہ کوشش کریں گے کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث تمام ملزمان اپنے کیفر کردار تک پہنچیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم کی رہائی کے لیے پولیس پر دباؤ ڈالنےا ور فرار میں مدد دینے والے پانچ پولیس اہلکار بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں