بھارت میں 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

سیکیورٹی خدشات کے باعث حساس علاقوں میں انتخابی کامیابی کے جشن پر پابندی لگائی گئی ہے، بھارتی الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک May 15, 2014
پارٹی کی کامیابی کا مرکزی جشن نئی دلی میں منایا جائے گا،بھارتیہ جنتا پارٹی۔ فوٹو؛فائل

CARDIFF:

بھارت میں الیکشن نتائج کے اعلان سے قبل ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی جبکہ الیکشن کمیشن نے ہندؤں کے مقدس شہر وراناسی اور ریاست اترپردیش میں کامیابی کا جشن منانے پر پابندی لگا دی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 ہفتوں تک جاری رہنے والے بھارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیراعظم کے لئے امیدوار نریندر مودی کے حلقے اور ہندوؤں کے مقدس شہر وراناسی میں انتخابی کامیابی کے جشن پر پابندی لگادی جبکہ پولیس نے حساس شہروں میں ناکہ بندی کرتے ہوئے اضافی نفری طلب کرلی ہے۔


الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث حساس علاقوں میں انتخابی کامیابی کے جشن پر پابندی لگائی گئی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی نفری کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کامیابی کا مرکزی جشن نئی دلی میں منایا جائے گا تاہم پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار نریندر مودی ریاست گجرات میں ہی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں