برطانوی مصور کی بنائی گئی ملالہ کی تصویر ایک لاکھ ڈالرسے زائد میں نیلام

نیلامی سے ہونے والی آمدنی ملالہ فنڈ کے تحت نائجیریا میں لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی

ملالہ یوسفزئی کی یہ پوٹریٹ نمائنش کے لئے برطانیہ کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں بھی رکھی گئی تھی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

برطانوی مصور کی بنائی گئی ملالہ یوسف زئی کی تصویر ایک لاکھ 2 ہزار 500 ڈالر میں نیلام ہوگئی۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی مصور جوناتھن ییو کی گزشتہ سال بنائی گئی تصویر نیلامی کے لئے نیویارک لائی گئی جہاں نیلامی کے وقت بولی میں فن پاروں سے لگاؤ رکھنے والے افراد نے اس کی قیمت لگائی، لوگوں کا خیال تھا کہ پوٹریٹ 60 سے 80 ہزار ڈالر کے درمیان نیلام ہوگا تاہم بولی کا وقت ختم ہونے سے کچھ دیر قبل تصویر کو ایک لاکھ 2 ہزار 500 ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔ ملالہ یوسف زئی کی یہ پوٹریٹ نمائش کے لئے برطانیہ کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں بھی رکھی گئی تھی۔


پورٹریٹ کی نیلامی سے ہونے والی آمدنی ملالہ فنڈ کے تحت نائجیریا میں لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی جہاں گزشتہ ماہ عسکریت پسند 200 سے زائد طالبات کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

Load Next Story