کرکٹ اسٹارز فائنل میں پاک بھارت ٹکراؤ کے خواہاں

فیصلہ کن مقابلے میں روایتی حریفوں کے ٹکرانے کی پوری امید ہے، کرس گیل


Sports Desk October 02, 2023
ٹرافی کے لیے بابر اور روہت الیون کا ٹکراؤ پسند کریں گے، مرلی دھرن، کارتھک۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

کرکٹ اسٹارز ورلڈکپ فائنل میں پاک بھارت معرکے کے خواہاں ہیں۔

ورلڈکپ 5 اکتوبر کو شروع ہورہا ہے، پہلا میچ احمد آباد میں 2019 کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو اسی شہر میں ہی ہوگا، تاہم میگا ایونٹ شروع ہونے سے پہلے سابق کرکٹ اسٹارز نے فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے کی امیدیں باندھ لیں۔

کرس گیل، مرلی دھرن اور دنیش کارتھک سب کی یہی خواہش ہے کہ فائنل میں پاک بھارت مدمقابل آئیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق ہارڈہٹر کرس گیل کہتے ہیں کہ مجھے امید ہے کہ یہ فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

سری لنکا کے اسپن اسٹار مرلی دھرن نے کہا کہ میں فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف نبردآزما دیکھنا پسند کروں گا۔ سابق بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک نے کہا کہ میں بھی پاک بھارت فائنل دیکھنا پسند کروں گا۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کو گرین شرٹس فیصلہ کن معرکے میں جاتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے، انھوں نے فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان مقابلے کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں