ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم

عدالت نے شیخ رشید کی گولڑہ انٹیلیجنس دفتر منتقلی کی ویڈیوز طلب کرلیں


ویب ڈیسک October 02, 2023
شیخ رشید 16 روز سے لاپتا ہیں:فوٹو:فائل

شیخ رشید لاپتہ کیس میں عدالت نے سابق وزیر داخلہ کو ایک ہفتے میں برآمد کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید لاپتہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آر پی او صاحب ایک ہفتے کی آخری وارننگ ہے۔ شیخ رشید برآمد نہیں ہوئے تو تمام افسران کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

عدالت نے درخواست گزار اور ان کے وکلا سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری سے متعلق بیان حلفی بھی طلب کرلیے۔

عدالت نے ریجنل پولیس افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حد کراس کردی۔ گرفتار کرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ شریف انٹیلیجنس کے دفتر منتقل کیا گیا جس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی انٹیلیجنس دفتر منتقل کرنے کی ویڈیوز طلب کرلیں۔ دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم شیخ عمران کو چھوڑ دیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |