اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار

ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی


Numainda Khususi October 02, 2023
ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی

وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو فرارہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہناہے کہ ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کااشارہ کیا۔

موٹرسائیکل پرسوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی۔ترجمان نے کہا کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ دوملزمان فرارہوگئے ہیں۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں