پرویز الہی کو گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی معافی

پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں، پولیس افسران


ویب ڈیسک October 02, 2023
پرویز الٰہی کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں، پولیس افسران

پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو رہائی کے بعد گھر نہ پہنچانے پر ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے معافی مانگ لی۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

دونوں افسران نے جواب میں کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری اسلام آباد پولیس کی جانب سے کی گئی اور اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے معاملے میں کسی قسم کی کوئی بدنیتی شامل نہیں۔

واضح رہے کہ پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں