ٹی وی شو میں جھگڑا شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور
(ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے پی ٹی آئی کے وکیل کیخلاف درخواست دائر کی تھی
اسلام آباد کی عدالت نے ٹی وی شو کے دوران جھگڑا کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ شیر افضل مروت کے خلاف سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے شیرافضل مروت کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 4 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی۔
مزید پڑھیں: سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور ن لیگ کے رہنما و سینیٹر افنان اللہ کے درمیان لائیو ٹی وی شو کے دوران ہاتھا پائی ہوئی تھی اور دونوں نے لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔ سینیٹر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔