سائفرکیس میں پیشرفت عمران خان اور شاہ محمود کو پیش کرنے کا حکم

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپریٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا


Numainda Express October 02, 2023
عدالت نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست مںظور کرلی:فوٹو:فائل

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سائفرکیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ دونوں کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سائفر کیس؛ ایف آئی اے نے چالان جمع کروادیا، عمران خان اور شاہ محمود قصوروار قرار

 

عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں