بشریٰ بی بی کی شوہر کی سیکورٹی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

خدشہ ہے چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے، درخواست میں موقف

جیل میں سہولیات کی فراہمی کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

چئیرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی بی نے جیل میں شوہر کی سیکورٹی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو جیل میں کھانے کے ذریعے زہر دیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں قیدیوں کو دی گئی سہولت کے برعکس چئیرمین پی ٹی آئی کو گھر کے کھانے کی اجازت نہیں دی گئی۔


درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ملاوٹ زدہ خوراک میرے شوہر کی زندگی کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔انہیں و جیل مینوئل کے مطابق وہ سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جس کے وہ حقدار ہیں۔ میرے شوہر کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک آئین کے آرٹیکل 9 اور14 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جیل میں سہولیات کی فراہمی سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کرایا جائے۔ ذمہ دار میڈیکل افسر کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں واک اور ایکرسائز کی سہولت فراہم کی جائے۔
Load Next Story