سعودی ولی عہد نے مرسیڈیز دیکر بچے کی معصوم خواہش پوری کردی ویڈیو وائرل
ولی عہد سے اتفاقیہ ملاقات میں بچے نے مرسیڈیز کی خواہش کا اظہار کیا تھا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اتفاقیہ ملاقات میں ایک بچے نے مرسیڈیز کار کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے شہزادہ محمد بن سلمان نے اگلے ہی روز پورا کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان اپنی فیاضی اور دریا دلی کے باعث عوام میں کافی مقبول ہیں اور وہ دوروں کے دوران شہریوں میں گھل جاتے ہیں جس کے باعث شہری بھی ان سے دل کی بات کرتے گھبراتے نہیں۔
اس کی تازہ مثال ایک بچے کی معصومانہ خواہش کا پوری ہونا ہے۔ سعودی ولی محمد بن سلمان کے اس حسن عمل پر سب حیران رہ گئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ولی عہد کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان دروازے سے باہر آتے ہیں اور ان کا منتظر ایک شہری اپنے بچے کو گود میں اُٹھائے آگے بڑھتا ہے۔ بچے کو دیکھ کر شہزادے رک جاتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان کو بچے کو پیار کرتے ہیں اور بچہ قریب ہی کھڑی مرسیڈیز کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ولی عہد نے بچے کی خواہش کو بھانپتے ہوئے پوچھا مرسیڈیز چاہیے؟
بچے نے ہاں میں جواب دیا تو اس معصوم خواہش پر شہزادے نے فوری طور پر اپنے اسٹاف کو بچے کا پتا لینے کی ہدایت کی اور اگلے ہی روز اس پتے پر مرسیڈیز بھیجوا دی۔