مردم شماری میں کے پی کی آبادی کم دکھانے کیخلاف درخواست پر نوٹسز جاری
انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جائیں، وکیل درخواستگزار کی استدعا
خیبرپختونخوا کی مردم شماری میں آبادی میں کمی کے خلاف درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں مردم شماری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل درخواست کا موقف تھا کہ خیبر پختونخوا کی آبادی کو ڈیجیٹل مردم شماری میں کم گنا گیا ہے۔ مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنے سے صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر سہولیات میں بھی کمی آئے گی۔ نگراں وزیر اعلیٰ کی مشترکہ مفاداتی کونسل کے اجلاس میں شرکت غیر آئینی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر کرائے جائیں اور جن اضلاع میں سالانہ گروتھ 2.55 سے کم ظاہر کی گئی ہے وہاں دوبارہ مردم شماری کرائے جائے۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔