ماہرہ خان کی سلیم کریم سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی

ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کی


ویب ڈیسک October 02, 2023
ماہرہ خان اور سلیم کریم نے شادی کرلی: فوٹو ویب ڈیسک

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہی ہیں، وہ گزشتہ روز اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ماہرہ خان اپنی شادی کے دن سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس تھیں جبکہ اُن کے دولہا میاں سلیم کریم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی تھیں۔




اداکارہ کے شوہر سلیم کریم کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بلکہ وہ اسٹارٹ اپ کمپنی 'سِم پیسہ' کے چیف ایگزیکٹو آفیسرہیں، اُن کی کمپنی 15 سے زیادہ ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو اپنی سہولت فراہم کرتی ہے۔

سلیم کریم نے سال 2005 میں یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریو سے معاشیات میں بیچلرز ڈگری حاصل کی اور اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے وہ 9 سال اطالوی کمپنی کے ساتھ منسلک رہے۔

ماہرہ خان اور سلیم کریم کی پہلی ملاقات سال 2017 میں ٹیپ میڈ نامی ٹیلی ویژن ایپلی کیشن کے لانچ کے موقع پر ہوئی تھی جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے سال 2019 میں سلیم کریم کے ساتھ ترکی میں منگنی کی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو شادی پر کیوں نہیں بُلایا؟ مداحوں کا ماہرہ سے سوال

اُنہوں نے ہمیشہ سلیم کریم اور اپنے تعلق کو میڈیا سے دور رکھا جبکہ سال 2020 میں اداکارہ نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ وہ کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔


اب اپنی شادی سے کچھ عرصہ قبل ہی ماہرہ خان نے نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں