
ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی کی بناء ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور تین بیٹیاں چل بسیں ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ ہزارہ ٹاؤن کے گھر میں یہ دردناک واقعہ گھریلو کشیدگی کے سبب پیش آیا جس کے بعد امدادی ادارے نے میتیں بی ایم سی اسپتال منتقل کردیں، زہر پینے کے بعد ماں اور تین بچیاں جاں بحق ہوگئیں تاہم ایک بچی ابھی زندہ ہے جس کی حالت تشویش ناک ہے۔
امدادی ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق بچیوں کی عمریں 3 سال سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 ماہ سے خودکشیوں کی تعداد میں کئی گناء اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش ناک امر ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔