امریکا کی 35 سالہ مارشل آرٹ کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں

امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں، فوٹو: فائل

امریکا کی ایم ایم فائٹر 35 سالہ امبر لیبروک نے اسلام کی روشن تعلیمات سے متاثر ہوکر کلمۂ توحید پڑھ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی معروف ایم ایم فائٹر امبر لیبروک اپنے استاد مجید حمید کے ذریعے اسلام سے متعارف ہوئیں اور تمام دینی معلومات بھی ان سے ہی حاصل کیں۔

امبر لیبروک نے اسلام قبول کرنے کے اپنے سفر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقابلوں میں ناکامی نے مایوس کردیا تھا۔ دل ہر وقت اداس رہتا تھا۔ ہر طرف اندھیرا سجائی دیتا اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آرہی تھی۔


مزید پڑھیں: آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا

ایسے میں مجید بھائی نے مجھے اسلام سے روشناس کرایا۔ جیسے جیسے احکام الہی کو سمجھتی گئی مجھے حوصلہ اور توانائی ملی۔ ایک ایسی روشنی جس نے میری زندگی کے اندھیروں کو ختم کردیا۔

امیبر لیبروک نے رواں برس جولائی میں اسلام قبول کیا تاہم سوشل میڈیا پر احساسات کو اب قلم بند کیا ہے۔ وہ ہر جمعہ باجماعت نماز ادا کرنے اسلامی سینٹر جاتی ہیں اور دینی تعلیمات سیکھتی ہیں۔

Load Next Story