راولپنڈی میں ہوٹل پر کریکر حملے میں 15 افراد زخمی

زخمیوں میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دھماکے سے ریستوران کے باہر کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا


ویب ڈیسک May 15, 2014
کچھ روز قبل ریستوران مالک کو بھتے کی پرچیاں وصول ہوئی تھیں، ذرائع فوٹو: ایکسپریس نیوز

KARACHI:

راولپنڈی میں ہوٹل پر کریکر حملے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے کالج روڈ پر نامعلوم ملزمان ریستوران میں کریکر پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے سے ریستوران کے باہر کھڑی متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ریستوران مالک کو بھتے کی پرچیاں وصول ہوئی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر ملزمان کی جانب سے تخریب کاری کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں