عالمی کپ کے دوران پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے مصباح الحق

بھارت کیخلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں، سابق کپتان

فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ عالمی کپ کے دوران پاکستان ٹیم مشکلات میں ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ اچھے نتائج کیلئے خصوصی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ بھارت کیخلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں۔

مصباح الحق نے کہا کہ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہوگا۔ اگر دونوں میچز میں نتائج حق میں نہیں آئے تو ٹیم پر دباؤ آجائے گا۔ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے، اگر 350 رنز بن جائیں تو میچ جیتنا چاہیے۔


مصباح الحق نے کہا کہ فخر زمان کا آؤٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے۔ فخر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کیلئے بڑا اسکور کرسکتا ہے۔ فخر کو اس لیے بیک کیا جارہا ہے کیونکہ وہ ٹیم کے کام آسکتا ہے۔

مصباح الحق نے کہا ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں سعود شکیل نے کافی زبردست کھیل پیش کیا تھا۔

مصباح الحق نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے جس میں میری رائے شامل نہیں۔ اہم کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے تھا۔
Load Next Story