خاتون ملازمہ نے نازیبا الفاظ پر باس کیخلاف کروڑ روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا

باس نے میری نسوانی بیماری کا مذاق بنایا جس کے باعث مجھے نوکری چھوڑنا پڑی، خاتون ملازمہ


ویب ڈیسک October 02, 2023
72 سالہ باس نے 49 سالہ خاتون ملازمہ کے مینوپاز کا مذاق اڑایا تھا، فوٹو: امریکی میڈیا

اسکاٹ لینڈ میں مینوپاز کے طعنے، نوکری سے نکالنے اور نازیبا کلمات کہنے پر 49 سالہ خاتون ملازمہ نے اپنے 70 سالہ باس پر مقدمہ دائر کیا تھا جس کا فیصلہ آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون ملازمہ کیرن ایک انجینئرنگ فرم ''تھیسٹل میرین'' میں 1995 سے کام کر رہی تھیں۔ جہاں انھیں ہتک آمیز سلوک اور امتیازی رویوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جس پر کیرن نے عدالت سے رجوع کیا اور باس کے خلاف دائرمقدمے میں کہا کہ میں دو بچوں کی ماں ہوں اور حیض کے بند ہونے کے مراحل (مینوپاز) میں ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار تھی۔ جس کے باعث کام پر دھیان نہیں دے پا رہی تھی۔

کیرن نے عدالت کو بتایا کہ اس پر میرے باس جم کلارک نے طعنہ دیا کہ میں مینوپاز کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہوں۔ باس نے یہ بھی کہا کہ ہر ایک کو کوئی نہ کوئی درد ہوتا ہے۔

عدالت نے کیرن کے مقدمے پر فیصلہ سناتے ہوئے باس جم کلارک پر 37 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جو وہ خاتون ملازمہ کو ادا کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں