مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں
ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج اور 5 لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ترجمان لیسکو
مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے ترجمان کے مطابق رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہی تھیں۔
ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور 5 لاکھ 75ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہناہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ رخسانہ کوثر 2018 کے عام انتخابات کے بعد خواتین کے لیے مخصوص نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔