کنگنا رناوت ایئرفورس پائلٹ کے دبنگ کردار میں سامنے آگئیں ’تیجاز‘ کا ٹیزر جاری

فلم میکرز کی طرف سے یہ اعلان بھی کیا گیا کہ ’تیجاز‘ کا ٹریلر 8 اکتوبر کو انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر ریلیز ہو گا

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم 'تیجاز' کا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا۔

نئی فلم میں اداکارہ ایک انڈین ایئر فورس پائلٹ کا کردار ادا کررہی ہیں اور انہیں ٹیزر کے اندر پائلٹ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر کے ساتھ ہی فلم میکرز کی طرف سے پوسٹ میں کیپشن دیا گیا کہ وہ (کنگنا) اپنے وطن کی محبت میں اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے کیوں کہ اگر کوئی بھارت کو چھیڑے گا تو وہ (کنگنا) اسے نہیں چھوڑے گی۔




فلم میکرز کی طرف سے یہ اعلان بھی لگایا گیا کہ فلم کا ٹریلر 8 اکتوبر کو انڈین ایئرفورس ڈے کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ فلم 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 'تیجاز' کی ریلیز متعدد بار ملتوی کی گئی ہے اور قبل ازیں اسے 20 اکتوبر کو فلم 'گناپاتھ' کے ساتھ شیڈول کیا گیا تھا لیکن اب اس کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کردی گئی ہے۔
Load Next Story