ڈاکٹروں کی اسامیاں جلد پر کی جائیں گی ڈاکٹرصغیر
تھر کے لیے ڈاکٹر بھرتی کر لیے گئے، مٹھی اسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت
صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ خالی اسامیوں پر جلد ڈاکٹرز کو بھرتی کیا جائے گا جبکہ تھرپارکر میں ڈاکٹرز بھرتی کر لیے گئے ہیں۔
سول اسپتال مٹھی میں مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں مقرر کیے گئے نئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل جلد حل کیے جائینگے۔ تھرپارکر میں خوراک کی قلت کے ساتھ بیماریاں بھی ہیں جن سے بچوں کی اموات ہو رہی ہیں۔
تھر سمیت سندھ بھر کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر حفیظ میمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر جلیل بھرگڑی، ڈاکٹر نالیچنگو راہموں اور دیگر موجود تھے۔