پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے کے جلووں نے دھوم مچادی

اداکارہ حال ہی میں منی رتنم کی فلم ’پونین سیلوین 2‘ میں نظر آئی تھیں جو ایک تاریخی ناول پر مشتمل ہے


ویب ڈیسک October 02, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر بالی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے بچن کے جلوؤں نے دھوم مچادی اور ایونٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی اداکارہ نے خصوصی ایونٹ کیلئے خاکی اور سنہری رنگ کا لباس اور کیپ پہنی اور لباس کے رنگ کی مناسبت سے انہوں نے اپنے بالوں کو رنگ کیا ہوا تھا۔

جب وہ مشہور زمانہ فیشن ویک کے ریمپ پر واک کیلئے آئیں تو ان کی مخصوص مسکراہٹ، آنکھوں کے اشارے اور حاضرین کے لئے بوسے کے اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لئے۔





فیشن ویک کے موقع پر ایشوریہ کو دیگر معروف شوبز شخصیات کینڈل جینر، ایوا لونگوریا، کامیلا کابیلو اور دیگر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔



واضح رہے کہ اداکارہ حال ہی میں منی رتنم کی فلم 'پونین سیلوین 2' میں نظر آئی تھیں جو ایک تاریخی ناول پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں