
ایس ایس پی اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ جنید شیخ نے بتایا کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھا ہے، شہر میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے شخص کو بھتے کی کال موصول ہوئی، دبئی سے کال موصول ہوئی جس کو تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کیا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ دبئی اور ایران سے یہ لوگ پاکستان میں آپریٹ کرتے تھے، واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان بلڈر تھے اور بھتہ بھی وصول کرتے تھے، محمد شاہد اور محمد آصف نامی ملزمان کے موبائل فون سے ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایس بی سی اے کے گرفتار افسر ضیا کالے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال میں ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ ضیا کالے نے تفتیش میں اہم انکشافات کا سامنا کیا ہے، ملزم نے جن افسران کے ناموں کے حوالے سے حقائق پیش کیے ہیں ان افسران کا بیان بھی قلم بند اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔