اسلام آباد بلیو ایریا میں پارکنگ کے تنازع پر جدید اسلحے سے فائرنگ

تھانہ کوہسار میں واقعے کا مقدمہ عمران نامی شہری کی مدعیت میں درج


ویب ڈیسک October 02, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا میں فائرنگ کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے بعد ایک شخص نے جدید اسلحے سے فائرنگ کردی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسلام آباد کے سیکٹر بلیو ایریا فائرنگ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ کوہسار میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کا آغاز پارکنگ کے باعث ہوا، بعد ازاں ایک شخص اسلحے کے ساتھ آیا اور فائرنگ کردی۔

مدعی نے ملزمان کو غلط پارک کی گئی گاڑی کو ہٹانے کا کہا جس کے باعث لڑائی شروع ہو گئی، فائرنگ کے باعث پوری مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ عمران نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق جلد ہی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں