دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی سر کرنے والا پاکستانی جوڑا
انعم عزیز کوہ پیما، ویٹ لفٹر، ٹریکٹر اور اُن کے شوہر احمد عزیز پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہیں
دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی مناسلو سر کرنے والا پاکستانی جوڑا ایکسپریسو پروگرام میں مہمان بنا اور اپنے انوکھے سفر سے متعلق خوشگوار یادوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپریسو میں گفتگو کرتے ہوئے کوہ پیما بیرسٹر احمد عزیز نے کہا کہ 'ہمارا یہ مشترکہ مشن تھا، شادی کے بعد ہم نے ہنی مون کیلیے نانگا پربت کے بیس کیمپ گئے'۔
انہوں نے بتایا کہ 'پھر ہم دونوں ہر تین، چار مہینے کے بعد کہیں نہ کہیں جاتے اور کوہ پیمائی کرتے تھے، پھر ہم نے اپنے جنون کو مل کر ایک ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا اور کئی پہاڑوں کو سر کیا'۔
بیرسٹر احمد عزیز نے کہا کہ ہم گزشتہ دس سال سے کوہ پیمائی کے حوالے سے مہم جوئی کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ احمد عزیز اور انعم احمد منگلاک سر اور ہسپر پیک بھی سرکرچکے ہیں جبکہ انہوں نے حال ہی میں مناسلو کی چوٹی سر کی۔
انعم عزیز کوہ پیما، ویٹ لفٹر، ٹریکٹر اور اُن کے شوہر احمد عزیز پیشے کے اعتبار سے بیرسٹر ہیں۔