موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا پی ٹی اے
ایک پاسپورٹ پر ایک سم دینے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل سمز کی دوبارہ تصدیق اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے میڈیا پر 'موبائل سمز کی دوبارہ سے تصدیق' اور پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے جاری خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسی خبریں درست نہیں ہیں کیونکہ حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت بالخصوص خیبرپختونخوا میں بھی پاسپورٹ پر ایک سم جاری کرنے کے حوالے سے بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور افغانستان میں رومنگ پر چلنے والی موبائل سمز پہلے ہی بلاک کی جاچکی ہیں۔