ایشیاکپ مینجمنٹ کمیٹی انتظامی غلطیوں پر سخت ناخوش

پاک بھارت میچ سری لنکا میں تقریبا خالی میدانوں پر ہونا شرمناک قرار


Saleem Khaliq October 03, 2023
میٹنگ میں سلمان نصیر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، عہدے سے ہٹانے کی تجویز۔ فوٹو: پی سی بی

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی ایشیا کپ میں انتظامی غلطیوں پر سخت ناخوش ہے، میٹنگ میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سلمان نصیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو لاہور میں منعقد ہوا تھا، اب اس کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی ارکان نے ایشیا کپ میں انتظامی خامیوں پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سلمان نصیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں انتظامی لحاظ سے یہ ایونٹ تباہ کن ثابت ہوا، بورڈ کو اس حوالے سے کمیٹی بنا کر تحقیقات کرانی چاہیئں۔

ارکان نے نشاندہی کی کہ ٹکٹوں کی قیمتوں میں بار بار تبدیلی ہوئی، تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت میچز تقریبا شائقین سے خالی میدانوں پر ہوئے، یہ مناظر دیکھنا خاصا شرمناک تھا، بعض ارکان نے کمزور مینجمنٹ پر سلمان نصیر کو عہدے سے ہٹانے اور کسی اور کو سی او او بنانے کی تجویز دی، ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ بھی تنقید کی زد میں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور

اس موقع پر چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ سلمان ایک اہل آفیشل ہیں اور ہمارے دل میں ان کیلیے بڑی عزت موجود ہے، ابھی ماحول تھوڑا تلخ ہو گیا ہے اس لیے میٹنگ میں وقفہ کر لیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان نصیر کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے۔

لیگل ڈپارٹمنٹ پر ان کی گرفت کمزور ہو چکی اور ہائی کورٹ کے وکیل بلال بطور ڈائریکٹر پی سی بی کو جوائن کر چکے ہیں،حیران کن طور پر ان کے آنے سے پہلے ہی ہیڈ آف لیگل اریبہ خلیل 2 ماہ کی چھٹیوں پر ملک سے باہر چلی گئیں۔

منیجر لیگل سعد عمران کو تین ماہ کیلیے آئی سی سی میں ڈیپوٹیشن پر بھیجا جا رہا ہے، ذکا اشرف کو بھی اس کا علم بعد میں ہوا،سینئرز کی عدم موجودگی میں نئے ڈائریکٹر کو معاملات سنبھالنے میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |