کیا سلمان خان بیمار ہیں وائرل ڈانس ویڈیو پر مداحوں کو تشویش

سلمان خان ڈانس کے دوران تھکے ہوئے نظر آ رہے ہیں


ویب ڈیسک October 03, 2023
سلمان خان کچھ دن جم سے دور رہیں، مداح کا مشورہ:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کی ڈانس ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان مداح پریشان ہوگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ سلمان خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ ایک بڑے صنعت کار کے پوتے کی سالگرہ کے فنکشن میں اسٹیج پر اپنے ایک مشہور گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔ سلمان خان ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان کے ڈانس میں بھی وہ پھرتی اور خوبصورتی نہیں جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سلمان خان کے مداح ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا شکار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے میگا اسٹار کے لیے مشوروں کے ڈھیر لگ گئے۔







View this post on Instagram


A post shared by Koimoi.com (@koimoi)






ایک مداح نے سلمان خان کو مشورہ دیا کہ وہ ٹائیگر 3 کی ریلیز کے بعد اپنی صحت پر بھرپور توجہ دیں اور کام سے بریک لیں۔ ایک اور فین کا کہنا تھا کہ صحت کا مسئلہ ہے کچھ مہینوں کے لیے جم بند کردیں۔

سلمان خان کے ایک فین نے ان کے بڑھے ہوئے وزن پر بھی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھائی تھکا ہوا لگ رہا ہے ۔ اتنا ڈاؤن کیسے۔ مداحوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان خان اپنی صحت کا خیال کریں گے اور جلد اپنی بھرپور فارم میں واپس دکھائی دیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔