قاسم سلیمانی کا مجسمہ سعودی کلب نے ایرانی ٹیم کیساتھ میچ منسوخ کردیا

سعودی ٹیم ٹورمنٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئی


ویب ڈیسک October 03, 2023
قاسم سلیمانی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ تھے:فوٹو:ویب ڈیسک

ایران میں موجود سعودی کلب کی ٹیم نے اسٹیڈیم میں قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کر میچ منسوخ کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں جاری چیمپینز لیگ میں سعودی فٹبال کلب 'الاتحاد' کے کھلاڑیوں اور حکام نے اسٹیڈیم میں ایران کی پاسداران انقلاب فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کا مجسمہ دیکھ کرمیچ کھیلنے سے انکار کردیا جس کے بعد میچ باضابطہ طور پر منسوخ کردیا گیا۔

سعودی وفد ڈیڑھ گھنٹے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگیا۔

اے ایف سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیمپیئنز لیگ 2023/24 میں سعودی الاتحاد فٹبال کلب اور ایرانی سباھان فٹبال کلب کا اصفہان کے نقشِ جہاں اسٹیڈیم میں گروپ سی کا میچ غیرمتوقع حالات کی وجہ سے منسوخ ہو گیا ہے۔

قاسم سلیمانی ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ تھے جو جنوری 2020 میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔