پاکستان ایکسپریس میں سیٹ کا جھگڑا مسافر کے ہاتھوں مسافر قتل
قاتل فرار، گرفتاری کیلیے چھاپے، لاش کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اتارا گیا
پاکستان ایکسپریس میں مسافر نے سیٹ کے جھگڑے پر دوسرے مسافر کو قتل کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یکم اکتوبر بروز اتوار راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں یہ واقع ہوا جس کو ریلوے نے بھرپور چھپانے کی کوشش کی۔
ٹرین 46DN پاکستان ایکسپریس کا مسافر ثنا اللہ ولد شیر محمد عمر قریب 50/55 سال جوکہ اپنی فیملی کے ہمراہ ریلوے سٹیشن علی پور سے فیصل آباد تک سفرکررہا تھا۔
ٹرین جب ریلوے اسٹیشن سانگلہ ہل پہنچی تو ایک مسافر نام ندیم ولد محمد بوٹا فیملی کے ہمراہ سانگلہ ہل سے حیدر آباد کے لیے ٹرین کی بوگی نمبر 16 اکانومی کلاس میں سوار ہوا۔ دونوں میں سیٹ کے لیے تلخ کلامی اور لڑائی ہو گئی۔ تشدد سے ثنا اللہ انتقال کر گیا جبکہ ندیم چک جھمرہ اسٹیشن میں ٹرین آہستہ ہونے پر اتر کر فرار ہوگیا۔ ڈیڈ باڈی کو ریلوے اسٹیشن فیصل آباد اتارا گیا۔