ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کردی گئی مگر کیوں
بھارتی میڈیا نے تقریب منسوخ ہونے کی خبروں کی تصدیق کردی
بھارت نے آئی سی سی ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئین انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، دونوں ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے وجہ بتائے بغیر افتتاحی تقریب منسوخ کردی ہے جبکہ آئی سی سی کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ''موقع موقع'' کی طرز پر گانا ریلیز
رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھارت کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہونا تھی، جس میں بالی ووڈ کے نامور گلوکار و اداکاروں کو شرکت طے تھی۔
مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ کا ترانہ ریلیز ہوتے ہی شدید تنقید کی زد میں
تقریب میں کاروباری شخصیات سمیت دیگر ممالک کے بورڈز کو بھی مدعو کیا گیا تھا جبکہ شریا گھوشال، اریجیت سنگھ، اور لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کو اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا تھا۔